طوفانی بارشوں اور حکومتی نااہلی سے ملک میں سنگین انسانی المیہ جنم لے چکا: سراج الحق 

طوفانی بارشوں اور حکومتی نااہلی سے ملک میں سنگین انسانی المیہ جنم لے چکا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ سندھ، بلوچستان میں حالیہ بارشوں وسیلاب نے بڑی تباہی مچادی ہے، قیامت صغریٰ کامنظر ہے، لوگ اپنے پیاروں، گھروں،املاک وقیمتی سامان سے محروم ہوکر کھلے آسمان تلے مدد کے منتظر ہیں یہ وقت سیاست بازی کا نہیں بلکہ بلاتفریق متاثرین کی مدد کرکے ان کی مشکلات میں کمی کرنے کا ہے۔ طوفانی بارشوں اورحکومتی نااہلی کی وجہ سے وطن عزیزمیں سنگین انسانی المیہ جنم لے چکا ہے لیکن حکمران جماعتوں سمیت ملک بھر کی سیاسی قیادت نے ملک میں سرکس سجا رکھا ہے جبکہ یہاں سے منتخب نمائندے غائب ہوکر کراچی یا اسلام آباد میں مزے سے زندگی گذار رہے ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے نواحی علاقے مبارکپورمیں بارش متاثرین سے اظہارہمدردی اورامدادی سامان تقسیم کرنے کے دوران کیا۔سراج الحق نے سیلاب کی وجہ سے بے گھر خواتین اور بچوں سے کیمپ میں ملاقات کی، بچوں پر دست شفقت رکھا اور خواتین کو تسلی دی، جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -