الخدمت گروپ کی ٹیکس واپس نہ لئے جانے پرملک گیر احتجاج کی دھمکی
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) معروف پراپرٹی ڈیلر ممبر ایگزیکٹو کونسل الخدمت گروپ، چیف ایگزیکٹو عمر اسٹیٹ عمر ہائٹس،جوبلی ٹاؤن چودھری محمد زبیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ رئیل اسٹیٹ پر ظالمانہ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ ان ٹیکسز کے نفاذ سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ اس کاروبار سے منسلک ہزاروں لوگ بیروزگاری کا شکار ہونے لگے ہیں۔ صدر الخدمت گروپ آصف چیمہ نے بھی اس ظالمانہ ٹیکس کو واپس لینے کی اپیل کی ہے جس سے ہزاروں لوگوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے اور حکومتی ریونیو میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔ سابقہ حکومت کی رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر عائد ٹیکس کا نفاذ کیا جائے جس سے پراپرٹی ڈیلرز پریشانیوں سے بچ جائینگے۔ ساری ڈیلر برا د ر ی کا یہ پر زور مطالبہ ہے۔ الخدمت گروپ کے رہنماؤں نے وفاقی بجٹ میں مسلط کیے گئے ٹیکس واپس نہ لینے پر30ستمبر کے بعد ملک گیر احتجاج کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا کاروبار بند ہونے کی وجہ سے اس سے منسلک درجنوں صنعتیں بھی بند ہو رہی ہیں،ہزاروں افراد بیروزگار ہو گئے ہیں۔
احتجاج دھمکی