عمران خان پر مقدمہ درج کر کے حکومت نے حماقت کی، شاہ محمود قریشی

عمران خان پر مقدمہ درج کر کے حکومت نے حماقت کی، شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (آئی ا ین پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی میں 15جماعتیں ایک طرف اور تحریک انصاف ایک طرف ہے،مخدوم شفاعت گیلانی نے بھی مہربانو قریشی کی حمایت کی،ملک میں ایک فضا بن چکی ہے۔سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لئے اعزاز ہے کہ گیلانی خاندان کے چشم و چراغ میرے دائیں بائیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے ابراہیم خان کی مہربانی کا بھی شکر گزار ہوں، درگاہ موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ولایت مصطفیی گیلانی نے مہر بانو قریشی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مخدوم سید شفاعت گیلانی نے بھی این اے 157میں مہر بانو قریشی کی حمایت کی ہے، راجن بخش گیلانی کا بھی شکر گزار ہوں وہ مہر بانو قریشی کی دن رات کمپین کررہے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مخدوم سید شوکت گیلانی،مخدوم سید محسن رضا گیلانی، سید غلام مصطفی گیلانی کی جانب سے حمایت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، عمران خان پر دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کر کے حکومت نے حماقت کی۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے تنہا کراچی میں مقابلہ کیا اور کامیاب ہوئی، کراچی میں 15 جماعتیں ایک طرف اور تحریک انصاف ایک طرف ہے، ملک میں ایک فضا بن چکی ہے۔
شاہ محمود قریشی 

مزید :

صفحہ آخر -