پیپلز پارٹی سیلاب زدگان کی آڑ میں مال اکٹھا کر رہی ہے، علی زیدی

پیپلز پارٹی سیلاب زدگان کی آڑ میں مال اکٹھا کر رہی ہے، علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنماعلی زیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے سیلاب زدگان کی آڑ میں مال اکٹھا کر رہے ہیں۔سندھ میں سیلابی صورتحال پر ویڈیو بیان میں علی زیدی نے بتایا کہ سیلاب زدگان کا امدادی سامان ڈی سی آفس سے چوری کیا جا رہا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ مراد علی شاہ بتائیں کیا ایک دن میں بارش ہوئی اور سیلاب آگیا؟ کیا پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے پہلے سے آگاہ نہیں کیا تھا؟۔علی زیدی نے بتایاکہ احساس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ رقم سندھ میں تقسیم کی گئی، جب ہم ڈیم بنا رہے تھے تو پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ روڑے اٹکائے تھے۔
علی زیدی

مزید :

صفحہ آخر -