مشکل حالات میں متاثرہ لوگوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے،خورشید شاہ
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ مشکل ترین حالات میں متاثرہ لوگوں کو ہر ممکنہ ریلیف دیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں خورشید احمد شاہ نے کہاکہ سیلاب سے مواصلاتی انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا جس سے بحالی کے کام میں دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام تر توجہ صرف اور صرف متاثرین سیلاب کی بحالی پر مرکوز ہے۔ خورشید احمد شاہ نے کہاکہ سیلاب سے متاثرین کی جلد از جلد بحالی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ خورشید احمد شاہ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ بحالی کے کاموں میں مصروف تمام افراد کی مدد فرمائے۔
خورشید شاہ