وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذاکر نسیم کو تحصیل دیپالپورمیں ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت 

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذاکر نسیم کو تحصیل دیپالپورمیں ذمہ داریاں نبھانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
دیپال پور (عامر نذیر کمبوہ) چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان مسلم لیگ ق امریکہ کے صدر میاں ذاکر حسین نسیم کو پاکستان میں سیاست کرنے اورپارٹی امور چلانے کی ضرورت پر ز وردیتے ہوئے تحصیل دیپالپور کے رہائشی ہونے کے ناطے وہاں سے متعلق ذمہ داریاں نبھانے کی بھی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے میاں ذاکر نسیم کو یہ ہدایات لاہور میں ہونیوالی ایک ملاقات میں دیں، ملاقات میں چوہدری مونس الہٰی بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران امریکہ سمیت اہم پارٹی امور پربات چیت بھی کی گئی۔ میاں ذاکرحسین نسیم نے چوہدری پرویز الہٰی کو امریکہ میں پارٹی کارکردگی اورحکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے ان سے انکی ہوم تحصیل دیپال پور کی سیاسی صورتحال معلوم کی اورانہیں اہم ہدایات جاری کیں جبکہ انکے پاکستان میں سیاست کرنے اورپارٹی امور چلانے کی ضرورت پربھی زور دیا۔ملاقات کے دوران میاں ذاکرحسین نسیم کی پارٹی خدمات کے اعتراف میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا میاں ذاکرحسین پارٹی کاسرمایہ ہیں اورانہیں ایسے ساتھیوں پرفخرہے۔ انہوں نے میاں ذاکر حسین نسیم سے تو قع ظاہر کی کہ وہ پارٹی کوامریکہ اورملک میں مزید فعال کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں اپنی ترجیحات کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا پنجاب کودرپیش حالیہ بڑا چیلنج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی ہے جس پر انکی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا سیلاب سے متاثرہ علا قوں کے مکینوں کو خوراک کی فراہمی، محفوظ مقامات پرمنتقلی اور انکی بحالی پر بھر پور طریقے سے کام جاری ہے، مصیبت کی گھڑی میں عوام کواکیلا ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں ریسکیو سروسز فراہم کرکے عوام کوبین الاقوامی سطح کی فوری امداد کا عمل شروع کیا گیا تھا جسے اب جدید خطوط پراستوار کرکے پنجاب حکومت عوام کو اپنے ہونے کااحساس پہلے سے بھی بڑھ چڑھ کردلوائے گی۔
ذاکر نسیم ہدایت

مزید :

صفحہ آخر -