لاہور ہائیکورٹ کی انکوائری روکنے کے اپنے حکم امتناعی میں توسیع
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین نیب کے خلاف انکوائری کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواست پر انکوائری روکنے کے اپنے میں حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی،عدالتی حکم پر تمام درخواستوں کو یکجا کردیا گیا ہے،عدالت نے تمام درخواستوں میں وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی جسٹس انوار حسین نے سابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل کا موقف ہے کہ طیبہ گل نے چئیرمین نیب کیخلاف پبلک اکاونٹس کمیٹی سے بھی رجوع کیا،معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا،وفاقی حکومت کا انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا اقدام غیر قانونی ہے۔
حکم امتناعی