عمران خان کو ضمنی الیکشن کی اجازت سے متعلق تحریری فیصلے جاری 

عمران خان کو ضمنی الیکشن کی اجازت سے متعلق تحریری فیصلے جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کور ٹ کے جسٹس شاہد وحید پرمشتمل الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیرعظم عمران خان کو حلقہ این اے 108 فیصل آباد اور حلقہ این اے118ننکانہ صاحب سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے سے متعلق اپنے تحریری فیصلے جاری کردیئے  حلقہ این اے 108کے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے جس کیخلاف عمران خان کی اپیل منظور کرتے ہوئے فاضل ٹربیونل نے قراردیا کہ ریٹرننگ افسر کو عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا قانونی اختیار نہیں تھا اگر کوئی امیدوار آر او کے سامنے غلط ڈیکلریشن دیتا ہے تو محض اس بنیاد پر الیکشن لڑنے سے روکا نہیں جا سکتا ریٹرننگ افسر کا عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے الیکشن کمیشن عمران خان کا نام فوری الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی لسٹ میں شامل کرے،حلقہ این اے 118ننکانہ سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف مدمقابل امیدوار نے ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی،فاضل ٹربیونل نے یہ اپیل مستردکرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقراررکھا،فاضل ٹربیونل نے اس بابت اپنے تحریری حکم میں قراردیاہے کہ اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کی جاتی ہے،عدالت محض الزامات اور متنازعہ معاملات پر کسی کو نا اہل قرار نہیں دے سکتی،عدالت اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کر سکتی،ایسے متنازعہ معاملہ کے حل کے لئے الیکشن ٹربیونلز موجود ہیں، سپریم کورٹ  کے فیصلے کی روشنی میں محض بیان حلفی کی تصدیق نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کئے جا سکتے،امیدوار شذرہ منصب کھرل کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف رجوع کررکھاتھا،اپیل کنندہ کا موقف تھا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی منظور کئے،عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کو قومی اداروں سے چھپایا۔
تحریری فیصلہ جاری

مزید :

صفحہ آخر -