جاپان کے سابق وزیراعظم  شنزو ابے کے قتل پر نیشنل پولیس  ایجنسی کے سربراہ مستعفی

جاپان کے سابق وزیراعظم  شنزو ابے کے قتل پر نیشنل پولیس  ایجنسی کے سربراہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے کے قتل پر نیشنل پولیس ایجنسی کے سربراہ اتارو ناکامورا مستعفیٰ ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس چیف نے مقتول وزیراعظم کی حفاظت میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے شنزو ابے کی سکیورٹی سے متعلق تحقیقات کے بعد استعفے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل پولیس چیف  اتارو ناکامورا سابق وزیراعظم شنزو ابے کی سکیورٹی میں خامیوں کا اعتراف بھی کر چکے تھے۔واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے پر 8 جولائی کو انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں سابق جاپانی وزیراعظم ہلاک ہوگئے تھے اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مستعفی

مزید :

صفحہ آخر -