نئے اداکار بہت معیاری کام کررہے ہیں، عباس باجوہ
لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار عباس باجوہ نے کہا ہے کہ فلم اور ٹی وی میں آنے والے نئے اداکار ٹیلنٹ سے بھرپورہیں ان کو دیکھ کرشوبز انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں میں مقابلے کی فضا بھی پیداہوئی ہے۔ عباس باجوہ نے کہا کہ فلم اور ٹی وی میں آنے والے نئے اداکار ٹیلنٹ سے بھرپورہیں ان کو دیکھ کرشوبز انڈسٹری کا مستقبل بہت ہی روشن نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک اصل فنکاروہی ہے جو کسی بھی کردارکو حقیقت کہ قریب تر ہوکر نبھائے۔ ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے اوراس سے مقابلے کی فضا بھی پیداہوئی ہے پاکستانی فلموں میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہورہا ہے۔