گلوکاری بچپن کا شوق،معیاری کام ترجیح ہے، صائمہ جہاں 

گلوکاری بچپن کا شوق،معیاری کام ترجیح ہے، صائمہ جہاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح شوبز ہے مجھے بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ؤہے، میری ذاتی رائے ہے کہ اداکاری اور گلوکاری مشکل ترین شعبے ہیں اور میرے خیال میں سارے شعبے احساسات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ وہ گلوکاری میں بھرپور محنت کر رہی ہیں۔ کہا کہ گلوکاری اور کاروبار تمام شعبوں میں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے بھرپور محنت کرتی ہوں۔ بلکہ ہر کام کیلئے محنت اولین شرط ہے۔اپنی گلوکاری میں نکھار پیداکرنے کے لئے روزانہ دو گھنٹے ریاض کرتی ہوں نئے گلوکاروں کو چاہیے کہ گلوکاری کے میدان میں کامیابی پانے کے لئے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر لیں۔ایک سوال کے جواب میں صائمہ جہاں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ہر کام کو محنت اور لگن سے انجام دیا ہے۔میں نئے آنے والے فنکاروں کو بھی محنت کی تلقین کرتی ہوں۔ صائمہ جہاں نے مزید کہا کہ پاکستان میں گلوکاری کے شعبے میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو پروموٹ کیا جائے۔

مزید :

کلچر -