مہنگائی نے لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹ چھین لی، نسیم
لاہور(فلم رپورٹر)نامورکامیڈین سرفراز وکی نے کہا ہے کہ نفسانفسی اور مہنگائی نے لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیں چھین لی ہیں ایسے حالات میں ہم اپنے غم چھپاتے اور لوگوں کو ہنساتے ہیں ہم سمجھتے ہیں اگر کامیڈی کھیل میں اپنی پرفارمنس سے اداس اور پریشان چہروں پہ مسکراہٹیں بکھیر دیں تو یہی ہماری کامیابی ہے سٹیج ڈرامے میں کامیڈی کے ساتھ مضبوط سکرپٹ اور بامقصد کہانی ہوتی ہے۔
تاکہ ہم اپنے سٹیج ڈرامے کے ذریعہ سے عوام میں اصلاحی پہلو کو اجاگر کریں ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب بھی ہیں اور آئندہ بھی اپنے سٹیج ڈرامہ میں کامیڈی کے ساتھ اصلاحی کہانیاں لے کر آئیں گے۔