کامیابی شارٹ کٹ سے کبھی حاصل نہیں ہوتی، سلمی چوہدری
لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ سلمیٰ چوہدری نے کہا ہے کہ کا میابی کیلئے شارٹ کٹ نہیں محنت سے آگے بڑ ھ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی وجہ سے بہت بہت نام اور شہر ت ملی ہے اس لئے شوبز سے الگ ہونے کاسوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔میں آج کل مختلف پراجیکٹس میں اداکاری کررہی ہوں۔ بعض لوگوں کو میری شہرت سے جلن ہوتی ہے اور وہ مجھے کسی نہ کسی طرح آؤٹ کرنے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں۔
مگر میں ایسے تمام عناصر کو باخبر کرتی ہوں کہ میں نے کبھی بے ہودہ رقص نہیں کیا ہے اور نہ ہی مجھے گندے رقص اچھے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے تو کسی کو بھی نہیں چھوڑتے میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں۔ بعض سازشی لوگ میری شکایتیں لگا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔سلمیٰ چوہدری نے کہا کہ میں کسی سے کوئی حسد نہیں کرتی۔ سب ساتھی فنکاروں کا احترام کرتی ہوں اور توقع رکھتی ہوں کہ وہ بھی مجھے بھی وہی عزت و احترام دیں گے جو میں ان کو دیتی ہوں۔