تاجر برادری کاروباری شعبوں میں خواتین کیلئے سازگار ماحول پیدا کرے: صدر مملکت 

تاجر برادری کاروباری شعبوں میں خواتین کیلئے سازگار ماحول پیدا کرے: صدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی تیز رفتار ترقی اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے اہم آئی ٹی پر مبنی جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے، تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری، زرعی اور صنعتی پیداوار میں اضافہ، نوجوانوں خاص طور پر خواتین کو مارکیٹ پر مبنی مہارت اور (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
علم کی فراہمی کے نتیجے میں پاکستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب میں خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی، لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سماجی کارکنوں، مخیر حضرات، لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ کاروباری اور صنعتی شعبوں میں خواتین کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں تاکہ ان کے اپنے خاندان کی خواتین کے ساتھ ساتھ دیگر خواتین ورکرز بھی ملک کے کاروباری اور اقتصادی شعبے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے خود کو محفوظ محسوس کریں۔ انہوں نے لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ان اہل خواتین کے لیے آن لائن کاروبار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا مشورہ بھی دیا جو بعض وجوہات کی بنا پر گھر سے کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔صدر مملکت نے کاروباری سرگرمیوں میں خواتین کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر معاشی ترقی کاحصول ممکن نہیں۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور خواتین کو کاروبار میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے ایل سی سی آئی کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری میں معاون پالیسیوں کا تسلسل، کاروباری امور اور معاملات میں ہر سطح پر مشاورتی فیصلہ سازی کا عمل، کاروبار میں آسانی کو یقینی بنانا، جدت اور بہترین ترقی کے لیے کاروباری افراد کا جذبہ ملک کے مالی اور اقتصادی استحکام کے لئے ضروری ہے۔
صدر مملکت