منی لانڈرنگ کیسز کے لیے جنوبی پنجاب میں الگ ونگ قائم
ملتان (وقائع نگار)حکومت کا بڑا فیصلہ، منی لانڈرنگ کیسز کے لیے الگ ونگ قائم کر دیا گیا، ملتان میں بنایا جانے والا دفتر جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنوں میں ورکنگ کرے گامنی لانڈرنگ ونگ کو "عاملہ ونگ" کا نام دیا گیا ہے، جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنوں کو (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد محمود کو عارضی چارج سونپا گیا ہے، یہ ونگ سائبر کرائم سیل کی طرح الگ سے کام کرے گا تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا جا سکا کہ زیر تفتیش منی لانڈرنگ کے مقدمات اور انکوائریاں نئے بنائے جانے والے سیل کو منتقل کی جائیں گی یا نہیں، ایف آئی اے حکام کے مطابق منی لانڈرنگ سیل جلد باقاعدہ فنکشنل ہو جائے گا