سیلاب متاثرین کو25ہزار روپے امداد فراہم کی جائیگی،خالد محمود وارن
اوچ شریف (نمائندہ پاکستان) قدرتی آفات سے متاثرہ سیلاب زدگان کو میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے جن کی اموات واقع ہوئی ان کو فی گھرانہ 8 لاکھ مالی امداد فراہم کی جائے گی اور 5 لاکھ سے زائد(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
گھروں کو 25 ہزار امداد فراہم کی جائے گی جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدیں گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہارسردار ملک خالد محمود وارن ممبر صوبائی اسمبلی و جنرل سیکرٹری ضلع بہاول پور نے سئنیر لیگی رہنما محمد اکمل کھاکھی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مشکل وقت آن پہنچا ہے قدرتی آفات بارشوں اور سیلاب نے عام آدمی کسان سمیت ہر شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شدید متاثر کیا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ملک بھر میں جہاں جہاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور تاحال سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ان تک امدادی سامان خوراک ادویات سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی تمام اشیاء ہنگامی بنیادوں پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن غریب اور عام آدمی کی جماعت ہے مشکل وقت عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور افراد کے نقصانات کے ازالے اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں تمام ضلعوں میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں سیلاب سے ہونے والے ناقابل برداشت نقصانات دیکھ کر دلی دکھ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے بہت جلد ملک کو بحرانوں سے آزاد کریں گے مہنگائی میں پسی عوام کو بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے اس موقع پر اختر کھاکھی،ارباز خان،عطا حسین بخاری, نوید،شہزاد کھاکھی ملک محمد اجمل بھی ہمراہ تھے