بارشوں کا سلسلہ نہ تھما، ہرسُو جل تھل، ملتان میں ہائی الرٹ جاری 

بارشوں کا سلسلہ نہ تھما، ہرسُو جل تھل، ملتان میں ہائی الرٹ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان میں حالیہ مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جمعرات کے روز بھی سہ پہر کے اوقات موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے ہرسو جل تھل ہوکر رہ گیا۔ (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
 بارش کے ساتھ تیز رفتار ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج موسم جزوی طور پر ابرالود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے ہائی الرٹ جاری کردیااورتمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو مشینری کے ہمراہ اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کرلیا اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے شہر کے مختلف علاقوں اور ڈسپوزل اسٹیشنوں کا دورہ کرکے نکا سی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا سیوریج افسران کو ہائی الرٹ رہنے اور نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام روڈز،اہم شاہراہوں میٹرو روٹ سمیت نشیبی علاقوں سے بھی ہنگامی بنیادوں پربارش کے پانی کی بروقت نکاسی کرنے کی ہدایت کی انہوں نے متعلقہ سیوریج سٹاف کو سڑکوں پر مین ہولز کورز ہٹانے، سکر مشینوں کے ذریعے پانی اٹھانے تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو فل کیپیسٹی پر چلانے کی ہدایت کی انہوں نے لوڈ شیڈنگ کے دوران ڈسپوزل اسٹیشنوں کو جنریٹرز پر چلانے کی بھی ہدایت کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن نے اس دوران ایم ڈی واساکو بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 19ملی میٹر، پرانا شجاع آباد روڈ پر22ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ایم ڈی واسا نے شہری علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی تک تمام افسران و ملازمین کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے اور آئندہ بارش کی پیشنگوئی کے باعث الرٹ رہنے کا حکم دیا۔

ڈیرہ غازیخان، کوٹ ادو(سٹی رپورٹر،تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو میں شدید موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا  کوٹ ادو میں  ریکارڈ بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا پورا کوٹ ادو (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
شہر بارش کے پانی میں ڈوب گیا شہر کے ہر گلی محلے میں کء فٹ تک برساتی پانی جمع ہو گیا گلی کوچے ندی نالوں میں تبدیل ہو گئے  کء نشیبی علاقوں میں برساتی پانی لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہو گیا  ہر طرف بارش کا پانی جمع ہونیسے آمد رفت معطل ہوگئی لوگ گھروں میں محصور ہو گئے جبکہ سکولوں اور کالجوں میں چھٹی ھونے پر سڑکات پر پانی جمع ہونیسے سٹاف اور طلبا وطالبات اداروں میں پھنس کر رہ گئے سکولز وکالجز میں چھٹی کے وقت سڑکات اور گلیوں میں بارش کا پانی جمع ہونیسے سے والدین شدید پریشان ھوئے کمسن طلبا وطالبات کء فٹ پانی سے گذر کر گھروں کو گئے دوسری طرف برقی رو معطل رہنے سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ڈیرہ غازیخان شہر میں صبح سے رات گئے تک موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے شہر کے تمام بازاروں کی سڑکوں پر کئی کئی فت تک پانی بھر گیا اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا متعدد فیڈرز سے بجلی منقطع ہو نے سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا گزشتہ کئی روز سے موسلادھار بارشوں کے باعث لوگوں میں شدید خوف ہ ہراس پھیل گیا اور عوام بارش جانے کی دعا اور استغفار کر تے نظر آئے مسلسل بارش سے سڑکوں پر کئی موٹر سائیکل اور گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جبکہ نشیبی علاقوں والے گھروں میں پانی داخل ہو گیا اور متعدد مکانات کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہو گئیں دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ڈیرہ غازیخان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے جس کے باعث ضلع ڈیرہ غازیخان کے تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں اور ضلعی انتظامیہ،محکمہ پولیس،ریسکیو و دیگر اداروں کی ٹیمیں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہو ئے ہیں ادھر دوسری جانب ڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان پر موسلادھا بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ وڈور برساتی نالہ میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا سیلابی ریلوں نے ڈیرہ غازیخان کے درجنوں مواضعات میں تباہ ہو گئے اورکھڑی فصلات بھی تباہ ہوگئیں ہیں گذشتہ شب وڈور برساتی نالے میں 1 لاکھ 13 ہزار سیلابی ریلے سے کوئٹہ روڈ بھی زیر آب آچکا ہے اور بین الصوبائی شاہراہ کوئٹہ روڈ پر بھی اس وقت کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے لگا ہے۔