ننھی بچی سے بداخلاقی،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل کا نوٹس، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کے احکامات

ننھی بچی سے بداخلاقی،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل کا نوٹس، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (وقائع نگار)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کا ملتان میں ننھی بچی ایمان عاطف قریشی سے بداخلاقی کے وقوعہ پر سخت نوٹس، سی پی او ملتان کو جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کے احکامات جاری کر دییانہوں نے ہدایت (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
کی کہ پروفیشنل اور ایماندار افسران پر مشتمل JIT تشکیل دی جائے جس میں کم از کم دو ایس پی رینک کے افسران کو شامل کیا جائے ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ کیس کی تمام پہلوں سے تفتیش کی جائے اور کم سے کم وقت میں میرٹ پر تفتیش کو یکسو کیا جائے تھانہ گلگشت میں مورخہ 28 جون 2022 کو زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔مزید برآں ایڈیشنل آئی جی نے ایس پی رب نواز تلہ کی خدمات 1مہینہ کیلئے سی پی او ملتان کے سپرد کر دی ہیں اور اہم کیسز میں ایس پی رب نواز تلہ کی پیشہ وارانہ مہارت سے استفادہ لیا جائے گا