شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان میں سیمینارکے دوران سینئر خاتون ڈاکٹر کااپنے ساتھ ہراسگی کاانکشاف
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)شیخ زید میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے گزشتہ روز ملازمت کی جگہ یا ادارے میں دوران ملازمت خواتین پر حراسگی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی محتسب نبیلہ حاکم مہمان خصوصی تھیں جب محتسب نبیلہ حاکم نے خواتین کے خلاف ہراسگی بارے تمام قوانین بتائے اور خواتین کو اگاہ کیا کہ وہ کس طرح اپنے بارے حراسگی کی شکایات کرسکتی ہیں تو سوال جواب کے دوران(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
سیئنر ڈاکٹر فرحانہ خالد نے شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی میں ہونے والی اپنے خلاف حراسگی بارے میں بتایا اور کہا کہ سیمینار کرانے کا انتظام تو کیا گیا ہے لیکن ان کے ساتھ حراسگی بھی شیخ زید کے ڈاکٹروں نے کی جس پر انھوں نے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر عامر اور ایم ایس ڈاکٹر آغاز توحید کو فورا ٹیلی فون کر کے اگاہ کیا لیکن انھوں نے ایک نہ سنی جبکہ ڈاکٹر اقبال ملک اور کے ساتھیوں نے مجھے حراساں کیا اور چیئرپرسن حراسگی کمیٹی ڈاکٹر شازیہ ماجد نے میرٹ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے ان کو بھی سزا دے دی جو کہ خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی ہے اس دوران ڈاکٹر فرحانہ خالد زاروقطار رونے لگ پڑھیں جس پرمحتسب نبیلہ حاکم نے انکو علیحدہ ملنے اور انصاف کی یقین دہانی کروائی.