اسرائیلی میڈیا عمران نیازی کے حق میں کیوں بول رہا ہے؟،حافظ حمد اللہ 

اسرائیلی میڈیا عمران نیازی کے حق میں کیوں بول رہا ہے؟،حافظ حمد اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آوے جج آوے آئی جی آوے ڈی آئی جی جیسے ڈائیلاگ، فلم انڈسٹری مولاجٹ،کے ہوسکتے ہیں کسی سیاسی لیڈر کے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کو سب سے بڑی جماعت(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
 کا لیڈر کہنے والا عمران نیازی قانون اور آئین سے بالاتر ہے کیا؟اگر تم واقعی ایک پاکستان اور ایک قانون چاہتے ہو تمہیں قانون اور آئین کے سامنے سرینڈر ہوناہوگا،فارن فنڈنگ،قاضی فائز عیسی،اور آئین شکنی کے فیصلوں نے عمران نیازی کو بددیانت جھوٹا اور آئین شکن ثابت کیا،عمران خان نے فیصلوں کو تسلیم کرنے کے بجائے ججوں عدلیہ اور اداروں کی تضحیک اور توہین پہ تلے رہے،حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار، اسرائیلی میڈیا، صرف عمران نیازی کے حق میں بول پڑا ہے،سوال یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی میڈیا آپ کے حق میں کیوں؟رشتہ کیا ہے؟پاکستان کی سیاست سے عمران نیازی بے دخل کرنا ملکی مفاد میں ہے،پنجاب حکومت بنی گالہ کی یاترا چھوڑ کر جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین پر توجہ دے۔
حافظ حمد اللہ