چولستان یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کا بجٹ منظور
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)چولستان یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈانیمل سائنسز میں سینڈیکٹ کااجلاس ایک ارب سے زائد کا بجٹ منظور‘ ترقیاتی کاموں‘نئی بسوں کی خریداری، لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن زیرتعمیر بلڈنگز کی تکمیل ملازمین کی تنخواہیں اورالاؤنسزشامل‘یونیورسٹی(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
میں 20 منصوبہ جات پرریسرچ کاکام جاری ہے جانوروں کے فارمز سیمن پروڈکشن لیبارٹری اوربین الاقوامی معیار کاہارس رائیڈنگ سکول کاقیام ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ باتیں وائس چانسلر چولستان وٹرنری یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمحمدسجادخاں نے صحافیوں کوبتائیں۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سالوں کے دوران محددووسائل کے باوجود یونیورسٹی میں تحقیقاتی منصوبوں پربھرپورکام کیاہ گیاہے اس مرتبہ حکومت کی طرف سے بجٹ ملنے پرمزید منصوبہ جات پرکام شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ یونیورسٹی میں ایک درجن سے زائد لیبارٹریاں قائم ہیں ان کی اپ گریڈیشن کے علاوہ مزید لیبارٹریاں بھی قائم کی جائیں گی اس طرح سرکاری افسران کی نامکمل رہائش گاہوں اور4 فارمز کی بلڈنگز کی تکمیل اورجانورخریدکیے جائیں گے۔مختلف ڈگریوں اورکورسز کی منظوری کیلئے متعلقہ کونسلز کی طرف سے انفراسٹرکچر پوراکرنے اورطالب علموں کی سفری سہولت کیلئے نئی بسوں کی خریداری بھی کی جائیگی۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرمحمدسجادخاں نے کہاکہ پروفیسر اوردیگرسٹاف کی تنخواہوں کے علاوہ ان کے الاؤنسز بھی اس بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔انہوں نے مزیدبتایاکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ بین الاقوامی معیارکاہارس رائیڈنگ سکول قائم کرکے یونیورسٹی اوردیگراداروں کے طالب علموں کوگھرسواری کی ٹریننگ بھی دیں اورآئندہ پلان میں سوئمنگ پول کے ذریعے تیراکی اورتیراندازی کی ٹریننگ بھی شامل ہے۔