مختلف شہروں میں کرنٹ لگنے سے 4افراد جاں بحق، نوجوان حادثے میں چل بسا
صادق آباد،ٹھٹھہ صادق آباد،کوٹ ادو،اڈہ ذخیرہ (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) نواحی چک نمبر 219 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد طارق جول کا سات سالہ بیٹا محمد صائم جو کہ کلاس اول کا طالب علم تھا گورنمنٹ پرائمری سکول 219 ڈبلیو بی میں پڑھنے کے لئے گیا تو وہاں پر بجلی کی تار جس میں کرنٹ تھا اس سے چھو گیا کرنٹ لگنے سے محمد صائم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ کوٹ ادو کے نواحی قصبہ سناواں کے اڈہ کاشف آباد میں الطاف (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
حسین کی 32 سالہ بیوی بچو مائی اپنی 10سالہ بیٹی علینہ کے ہمراہ بارش سے متاثر ہونے والے گھر کے کمرے کی چھت پر مٹی ڈال رہی تھی کہ اسی اثنا میں بچو مائی کا کھمبے کی تار کو ہاتھ لگا بیٹی علینہ اسے بچانے گئی تو اسے بھی کرنٹ لگا،کرنٹ سے32سالہ بچو مائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی،اطلاع پرریسکیوکنٹرول روم سناواں کی پوائنٹ سے ایمبولینس موقع پہنچ گئی،ریسکیو سٹاف نے فوری طور بچی کو ابتدائی طبی امداد اور خاتون کا CPR کرتے ہوئے RHC سناواں شفٹ کردیا جہاں ڈاکٹر نے خاتون کی موت کی تصدیق کردی گزشتہ روز ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی اڈا 16 پل ملتان دنیاپور روڈ پر ملتان کی نجی فوڈ فیکٹری کی تیز رفتار بس نے کہروڑپکا کے رہائشی موٹر سائیکل سوار 30 سالہ شخص طاہر عباس کو کچل دیا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے کاروائی شروع کردی۔صاد ق آباد مین بازار میں عوامی آئرن سٹور پر رگڑائی مشین شارٹ ہونے سے مزدور جمیل ولد محمد شعبان عمر تقریبا 28سال کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرا افسوسناک واقعہ روشن بھیٹ میں پیش آیا جہاں پر چوک سویترا کا رہائشی مالک دین بجلی کی تاروں کو جوڑ لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا،دربا ر آدم صحابہ میں بانس اور کاہنوں کی بنی چھت شدید بارشوں کی وجہ سے گرگئی جس سے دو خواتین شدید زخمی ہو گئی واقعہ کی اطلاع ریسکیو 1122کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد افراد کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔