ایل سی بی ڈی ڈی اے کا نام تبدیل کردیا گیا
لاہور(پ ر)لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، کا نام تبدیل کر کے پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) رکھا گیا ہے۔ یہ اتھارٹی فروری 2021 میں پارلیمنٹ کی ایک قانون سازی کے ذریعے تشکیل دی گئی تھی اور اسے لاہور میں پاکستان کا پہلا بزنس ڈسٹرکٹ قائم کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ اتھارٹی نے امنی خدبات کے زریعے خود کو پنجاب کی ترقی کے لئے کارآمد ثابت کیا ہے۔ ایل سی بی ڈی ڈی اے کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پنجاب اسمبلی نے ایک ترمیمی بل کے زریعے اتھارٹی کے دائرہ کار کو پورے پنجاب تک بڑھا دیا ہے۔ پی سی بی ڈی ڈی اے پنجاب کے مختلف شہروں جیسے فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان،رحیم یار خان،بہاولپور رحیم یا خان اورراولپنڈی او صوبے بھرمیں ر صوبے کی ترقی کے لیے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔پی سی بی ڈی ڈی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے کہا کہ ''یہ سب سی بی ڈی پنجاب پر تاجر برادری کے اعتماد کی وجہ سے ہے۔ میں پنجاب حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اتھار ٹی کے کا م کا دائرہ کوپنجاب بھر میں وسیع کیا۔
اور ہمیں صوبے کی ترقی کے لیے مزید جارحانہ انداز میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اتھارٹی اسی جذبے سے کام کرتی رہے گی جس جذبے سے اس نے لاہور میں کام کیا ہے۔پی سی بی ڈی ڈی اے نہ صرف پنجاب میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گی جس سے کاروبار کی نئی راہیں ہموار ہون گی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گیااور پنجاب کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرکے قومی ترقی میں بھی مدد دے گی۔