این ایف سی سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے، راجہ عباس

این ایف سی سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے، راجہ عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)پ ر28(اگست کو این ایف سی آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن کے سلسلے میں فیزIIمیں ایک اجلاس ہوا جس میں کثیر تعداد میں ممبران اورڈیلرز حضرات میاں اختر،میاں شفیق،حافظ شفیق،میاں کلیم،سعید بٹ،میاں افتخار و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں ممبران اور ڈیلر حضرات امیدوار برائے صدر راجہ عباس اور امید وار برائے جنرل سیکرٹری نعمان احمد بٹ کو اپنی حمایت کا یقین دلایا،اس موقع پر راجہ عباس اور نعمان احمد بٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 28اگست کا سورج ہماری کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا، کامیابی کے بعد سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے،سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا،سوسائٹی میں جتنے بھی کام رہ گئے ہیں وہ انشاء اللہ کامیابی کے بعد پورے کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ممبران اور ڈیلر ز حضرات کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی حمایت کا یقین دلایا،انشاء اللہ کامیابی کے بعد ان کو مایوس نہیں کریں گے۔

مزید :

کامرس -