ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرینگے،ذکر اللہ مجاہد

 ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرینگے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد کی بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ اور ٹیکسز کے خلاف واپڈا ہاوس کے باہر احتجاجی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 29 اگست سے واپڈا ہاوس سے بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ حکومت اور لیسکو عوام کو بجلی فراہم کرنے کی بجائے ان پر بجلی گرا رہے ہیں۔ پوری قوم بجلی کی اووربلنگ اور ناروا ٹیکسز کے ہاتھوں خون کے آنسو رو رہی ہے۔ بجلی کے فی یونٹ کی بنیادی قیمت بڑھاکر فیول اجسٹمنٹ کے جگا ٹیکس پر ریلیف کا اعلان دھوکے اور فریب کے سوا کچھ نہیں۔بجلی، پٹرول، گیس اور دیگر ا شیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے عام پاکستانی کی کمر توڑ دی ہے۔ اس موقع پر امیر لاہور نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے ہر علاقہ میں لیسکو کے دفاتر میں لیسکو انتظامیہ شہریوں سے ناروار سلوک بندکرے۔ لیسکو دفاتر میں آنے والے شہریوں کا مسئلہ ترجیجی بنیادو ں حل کیا جائے۔پریس کانفرنس میں امیر لاہور کے ہمراہ کنونیئر شہری مسائل کمیٹی چوہدری محمود الاحد،سیکرٹری سیاسی کمیٹی لاہور عامر نثار خان، جماعت اسلامی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران صوفی خلیق احمد بٹ، احمد سلمان بلوچ، جبران بٹ، عبدالعزیز عابد، غلام حسین بلوچ، رہنما یوتھ عامر نور خان،عبدالرحمن، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف ودیگر قائدین موجود تھے۔                   
تھے۔