پنجاب پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا گنگارا م میں احتجاجی مظاہرہ
لاہور (پ ر) پنجاب پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن کا گنگا رام ہسپتال میں مطالبات کے لئے احتجاجی مظاہرہ۔اس موقع پر صدر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گنگا رام یونٹ تک رانا عرفان نے کہا کہ تاحال60 ملازمین ڈسپیرنسی سمیت دیگر الاؤنسز سے محروم ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ اس حوالے ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر اطہر یوسف کا کہناہے کہ ملازمین کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے ملازمین کو مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ صوبائی صدر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ارشد بٹ نے کہا کہ ملازمین کے مطالبات کے لیے ایسوسی ایشن اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ہمارا حکومت اور ہسپتالوں کی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ملازمین کے حقوق دیئے جائیں۔ جب تک ملازمین کے حقوق پورے نہیں ہوں گے ہم احتجاج اور جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔