خصوصی بچوں کو سکولوں میں سہولیات یقینی بنائی جائیں،ڈاکٹر ارشاد

خصوصی بچوں کو سکولوں میں سہولیات یقینی بنائی جائیں،ڈاکٹر ارشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر ارشاد احمدکی محکمہ سپیشل ایجوکیشن  کے تمام افسران سے ملاقات کی۔ محکمہ کی بریفنگ ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن شفاعت علی نے دی۔اسی موقع پر ڈائریکٹر جنرل شفاعت علی،ایڈیشنل سیکرٹری امان اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر فوزیہ خورشید، ڈائریکٹر اکیڈیمک راؤ جمال عبد النافع، سیکشن آفیسر غلام فاطمہ بندیال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن نے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر ارشاد احمد کو بتایا کہ پنجاب بھر میں سپیشل ایجوکیشن کے 303 ادارے ہیں جس میں  38000 ہزار سے زائد سپیشل بچے زیر تعلیم ہیں۔ تمام بچوں کو تعلیمی اداروں میں لے کر آئے اور جانے کے لیے فری  ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود ہے۔ تمام خصوصی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو سال میں دو یونیفارم فری فراہم کئے جاتے ہیں اور ماہانہ 800 روپے  وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل شفاعت علی نے بتایا کہ بچوں کی داخلہ مہم کے حوالے میں باقاعدہ آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔
سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت کی طرف سے خصوصی بچوں کو دی گئی سہولیات کو یقینی بنایا جائے