عمران خان کی گرفتاری ملک کو حادثہ سے دوچار کر سکتی ہے،شمسہ علی

      عمران خان کی گرفتاری ملک کو حادثہ سے دوچار کر سکتی ہے،شمسہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوئی کوشش ملک کو بڑے حادثہ سے دوچار کرسکتی ہے قوم پوچھتی ہے کہ عمران خان نے کونسا جرم کیا ہے جس کی بناء پر ان کے خلاف غداری یا دہشت گردی کے مقدمات درج کرکے گرفتار کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
 اس طرح کا غیر جمہوری اقدام پاکستان کی جمہوری بساط کو لپٹنے اور 22کروڑ عوام کے جذبات کو قتل کرنے کے مترادف ہے غیر ملکی سازش ثابت ہونے کے باوجود نواز لیگ کا اقتدار میں آنا بہت بڑی اندرونی سازش کا حصہ ہے جس سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

 اور تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نے کہاکہ عمران خان کی فوج سمیت کسی بھی ادارہ کیساتھ کوئی جنگ یا اختلاف نہ ہے وہ صرف اورصرف پاکستان کو بچانے کیلئے قومی اداروں کے کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرنیکی کوشش کررہے ہیں کون نہیں جانتا کہ فوج کیخلاف سب سے زیادہ الزام تراشی کردار کشی کس جماعت نے کی ہے اگر قومی سلامتی کے اداروں نے کوئی کارروائی کرنی ہے تو سب کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں شہباز گل کو کس بات کی سزادی جارہی ہے وہ صرف عمران خان کا ساتھی ہے۔