محکمہ ایکسائز:ٹیکس گزاروں کیلئے ملتان آفس میں کاؤنٹرز فعال
ملتان (نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی جانب سے ٹیکس گزاروں کی سہولت اور آن لائن پیمنٹ کے لیئے ملتان آفس میں باقاعدہ کاونٹرز فعال کردیئے گئے ہیں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن عبداللہ خان جلبانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے ٹیکس گزاروں کو 31 اگست تک ٹیکس چالان کی(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
فراہمی کو یقینی بنانے اور ٹیکس گزاروں کو ہرممکن تعاون کی ہدایات کردی گئی ہے پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس میں 30 ستمبر تک آن لائن کے ذریعے یکمشت ادائیگی پر بالترتیب 10 فیصد اور 15 فیصد تک ٹیکس اور ڈیوٹی میں رعایت دی جارہی ہے علاوہ ازیں 31 اگست تک ڈویژن کے تمام ٹیکس گزاروں تک چالانوں کی فراہمی کے لیئے سرکل کے ای ٹی اوز انسپکٹرز و دیگر فیلڈ ٹیموں کو متحرک کردیا ہے ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق تاجر تنظیموں سمیت بزنس کمیونٹی اور کمرشل و لگژری جائیدادوں کے حامل ٹیکس گزاروں کو حکومتی ریلیف پیکج سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کی یکمشت ادائیگی بذریعہ آن لائن پیمنٹ پر 10 فیصد رعایت دی جارہی ہے ٹیکس گزاران پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس کی رعایتی مدت 30 ستمبر تک حکومتی رعایتی پیکج سے بھرپور استفادہ کریں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں ریلیف دینے سمیت ٹوکن ٹیکس ای پیمنٹ پر 15 فیصد ریلیف دی گئی ہے گاڑی مالکان مقررہ مدت 30 ستمبر تک اس حکومتی رعایت سے بھرپور استفادہ کریں۔ جبکہ 30 ستمبر کے بعد مکمل ٹیکس وصولی کی جائے گی،