مزید 200 پولیس افسران و اہلکار ملتان سے سیلاب زدگان کی مددکیلئے روانہ

 مزید 200 پولیس افسران و اہلکار ملتان سے سیلاب زدگان کی مددکیلئے روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈی جی خان ریجن میں سیلابی صورتحال اور مزید بارشوں کا خدشہ۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پولیس ہائی الرٹ پیشگی اقدامات مکمل،آئی جی پنجاب نے سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے پولیس کو تمام ممکنہ وسائل(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
 بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے مزید 200 پولیس افسران و اہلکار ملتان سے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے روانہ کر دیئے ڈی جی خان اور راجن پور میں پولیس کے1450سے زائد جوان امدادی و ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں پولیس کا نشیبی علاقوں میں لوگوں کو بروقت آگاہ کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے آر پی او  ڈی جی خان محمدسلیم نے بتایا کہ ان کی نگرانی میں ریجن بھر میں پولیس ٹیمیں حساس علاقوں میں موجود ہیں پولیس ٹیمیوں نے سیلابی علاقوں میں سے اب تک 10787 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے ڈی جی خان اور راجن پور کے متاثرہ علاقوں سے 4382 مویشیوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے سیلاب زدگان میں 12660سے زائد امدادی سامان کے پیکٹ تقسیم کیے گئے ہیں آئی جی پنجاب کے احکامات پر کچہ ایریا میں سیلابی صورتحال پر تمام دریائی چوکیاں ہائی الرٹ ہیں پولیس کی 25 دریائی چوکیوں پر 500 سے زائد جوان امدای سرگرمیوں میں مصروف ہیں پولیس کے تمام افیسران و جوان متاثرین کی مدد کے لیے دن رات کام کررہے ہیں واضح رہے کہ آر پی او ڈی جی خان محمدسلیم کا ڈیرہ غازیخان ریجن کے سیلاب زدہ علاقوں کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ متاثرین کے ساتھ مستقل رابطہ میں ہیں۔