آفت زدہ حالات میں مخیر حضرات کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا،ملک نعیم

آفت زدہ حالات میں مخیر حضرات کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا،ملک نعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ کے سینئر وائس چیئرمین ملک محمد نعیم نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت اور متاثرہ خاندانوں کے آنسو پونجھ کر ہی انسان ہونے کا حق ادا کیا جاسکتا ہے۔ مشکل اور تکلیف میں گھرے انسانوں کی سرکاری انتظامی مشینری کو برق رفتاری کیساتھ بروئے کار لاتے ہوئے مشکل سے نجات دلائی جائے۔ مخیر حضرات سیلاب کے ریلے سے گھر بار سے محروم ہوجانے والوں بے آسرا خاندانوں کی مدد کریں۔
مشکل وقت اور آفت زدہ حالات میں خوشحال اور صاحب ثروت افراد پر بھی فرض ہوجاتا ہے کہ وہ انسانی اقدار کی حرمت یقینی بنائیں۔