منافع خور مافیا بے لگام، صارفین سستا آٹا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور، انتظامیہ خاموش
لاہور (دیبا مرزا سے) سستے آٹے کے سبز تھیلے کی جگہ سفید تھیلے نے لے لی، ما رکیٹ میں سبز تھیلے والے آٹے کو سفید رنگ کے تھیلے میں تبدیل کر کے عوام کو دونو ں ہا تھوں سے لوٹا جا نے لگا۔سستے آٹے کی عدم دستیابی عوام کے لئے دردسر بن گئی دوسری جانب انتظامیہ کی کارروائی صرف فائلوں کا پیٹ بھرنے تک محدود رہ گئی۔ ذرائع کے مطا بق سبز تھیلے والے آٹے کی بیشتربو ریا ں تندور ما لکان شہر بھر سے اٹھا لیتے ہیں جبکہ کر یا نہ سٹورز والے بھی اس سبز تھیلو ں کو کھو ل کر مہنگے داموں بیچ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑگئے ہیں تفصیلا ت کے مطا بق شہر بھر میں سبسڈا ئرز آٹا غا ئب ہو گیا عوام سستے آٹے کو خریدنے کے لئے دربدر دھکے کھا نے پر مجبو ر ہوگئے۔ سرکاری کنٹرول ریٹ پر آٹا ملنا مشکل ہو گیا۔15کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں من مانی قیمت پر فروخت ہو رہاہے۔اسی طرح کھلا سرخ آٹا 70سے 75 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے۔سفید فائن آٹا 90 روپے فی کلو، چکی آٹا 105روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔فلور ملز کا 15کلو آٹے کا تھیلا1300روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب سرکاری سکیم میں 10کلو آٹے کا نرخ 490روپے اور 20کلو آٹے کا نرخ 980 روپے مقرر ہے۔عوام کہتے ہیں کہ حکو مت اگر کا روائی کر ے تو ان منا فع خوروں کے خلا ف شکنجہ بنا یا جا سکتا ہے یہ ما فیا تندور ما لکا ن کے سا تھ بھی ملا ہوا ہے۔ اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی ہے اور انتظامیہ بھی سستے آٹے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ہے اور ان کی کا رکر دگی پت بھی سوالیہ نشا ن ہے۔