جامعہ اشرفیہ میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ریلیف کیمپ قائم
لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمن مہند، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فیاض الدین چترالی، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا ڈاکٹر حافظ زاہد علی ملک،مولانا اویس حسن، مفتی شاہد عبید، مولانا مفتی احمد علی، مفتی محمد زکریا، مولانا محمد نواز، مولانا ناظم اشرف،مولانا اسداللہ اور مولانا حافظ مجیب الرحمن سمیت دیگر اساتذہ نے شرکت کی اجلاس میں تعلیمی صورت حال اور بالخصوص سیلاب کی تباہ کاریوں اور سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے غور و خوض کرتے ہوئے فوری طور پر مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی اور اساتذہ کرام نے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی رقم جمع کرواکر جامعہ اشرفیہ لاہور میں سیلاب زدگان کے لیے ”ریلیف کیمپ“ قائم کر دیا انہوں نے تمام مخیر اور صاحب ثروت حضرات سے کہا ہے کہ وہ مصیبت اور مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کے لیے آگے بڑھ کر ہر ممکن مدد کریں اور جامعہ اشرفیہ لاہور میں قائم امدادی کیمپ میں نقد رقم، کپڑے، خشک راشن، ادویات اور دیگر امدادی سامان جمع کروائیں۔
جامعہ اشرفیہ کے اساتذہ کرام سیلاب زدہ علاقوں میں خود جاکر متاثرین میں امدادی اشیاء وغیرہ تقسیم کریں گے