قوم سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کرے، گل محمد مرزا
لاہور(سٹی رپورٹر)سیلاب سے برپا ہونے والی تباہی قیامت خیز ہے۔ بچے عورتیں مرد بزرگ کھلے آسمان تلے بیٹھے امداد کے منتظر ہیں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کے دکھ درد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کو ہنگامی بنیادوں پر تیز رفتاری کے ساتھ چلائے۔ بے سہارا اور غم سے چور انسانوں کی داد رسی کی جائے ان خیالات کا اظہارتاجر رہنماگل محمد مرزا نے ایک بیان میں کیا۔