عمران خان قوم کو گمراہ کررہے ہیں،یوسف رضا گیلانی

  عمران خان قوم کو گمراہ کررہے ہیں،یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
    ملتان(سٹی رپورٹر)سابق وزیر اعظم و سینٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی  لیڈر مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان موجودہ اسمبلیوں کو تسلیم (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
نہیں کرتے وہ قوم کو گمراہ اور وقت ضائع کر رہے ہیں ملک کو 3 ٹکرے کرنے کی باتیں ملک دشمنی اور عدلیہ کہ دھمکیاں دینا توہین عدالت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ عزداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی رہائش گاہ پر این اے 157 کے نمائیندہ اجلاس سے خطاب میں کیا جس میں مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی۔ سہیل شفقت بھٹہ،مخدوم صدرالدین گیلانی،سید طالب حسین پرواز،ملک اظہر اعوان،سید علی حیدربخاری،شاہ زیب خان بلوچ،اصغرعلی ہاشمی قریشی،کاشف مہدی، ملک شکیل مہے،سید عیسن شاہ بخاری،انجنیئرسید صدرالدین گیلانی،ملک بشیر اعوان،ملک ظفراعوان،ڈاکٹر عرفان حیدر،حکیم ثقلین عباس،صداقت حسین،محمد طاہر عباس،ودیگرنے بھی شرکت کی اس موقع پر این اے 157 کے مختلف امام بارگاہوں کے متولی اورلائسنس داران نے سید علی موسی گیلانی کی مکمل حمایت کا اعلان کیاسید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ عمران خان سیاست دان نہیں ہے وہ کہتا ہے کہ اگر مجھے اقتدار سے دور رکھا گیا تو میں خطرناک ہو جاوں گا اور اٹیمی اثاثے غیر محفوظ ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم تو ملک کے محافظ کا حلف اٹھاتے ہیں مگر عمران خان وہ کام کر رہے ہیں جو ہمارے دشمن بھی نہیں کر سکتے عمران ک بار توہئین عدالت کے مرتکب ہویے ہیں مھجے نااہل کیا گیا تو میں گھر اگیا اداروں کے فیصلے کا احترام کیا اور کوئی شور نہیں مچایا عمران خان کے خلاف عدم اعتماد ہوا مگر بلا وجہ شو مچا رہا ہے فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے اکاونٹ اسرائیل ہندوستان اور امریکہ سے فنڈذ ثابت ہو گئے ہیں جو الیکشن کمشن سے چھپائے گئے انہوں نے کہا کہ سید علی موسی گیلانی کو پاکستان پیپلز پارٹی  مسلم لیگ ن۔ جمعیت علما اسلام  جمیعت علمائے پاکستان۔مرکزی جمیعت اہلحدیث اہل تشیع سمیت تمام اتحادی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اور یہ ہمارا اعزاز ہے اب وقت گیا ہے کہ عوام میدان میں ائیں اور 11 ستمبر کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں میزبان خاور شفقت بھٹہ نے تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کی جانب سے سید علی موسی گیلانی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہ یہ این اے 157 کا نمائیندہ اجلاس ہے  جو انشا اللہ سید علی موسی گیلانی کو کامیاب کرائیں گے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ہمئیں گیلانی خاندان کی۔جانب سے بھر پور تعاون ملا ہے انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی محسن ملتان و جنوبی پنجاب ہیں جن کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔۔سابق وزیراعظم وپارلیمانی لیڈر سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویرالحسن گیلانی نے گیلانی  خاندان کے سربراہ اور مسلم لیگ (ق) کی سنٹرل کمیٹی کے رکن مخدوم سید یزدانی گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس موقع پر مخدوم سید یزادنی گیلانی نے سیاست سے بلاتر اپنے خاندان کی روایت اور وقار کو ترجیح دیتے ہوئے ضمنی الیکشن #NA157 میں سید علی موسی گیلانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا مخدوم سید یزادنی گیلانی نے اپنے حلقہ احباب، دوستوں عزیز و اقارب کو ہدایت جاری کیں کہ سید علی موسی گیلانی کی بھرپور حمایت کریں انہوں نے کہا کہ این اے 157 میں سید علی  موسی پہلے اور واحد امیدوار ہیں اور میرے خاندان کے فرد ہیں جن کی میں حمایت کر رہا ہوں اس سے قبل میں نے کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیامیں اپنے خاندان کے ساتھ ہوں  میں ہمیشہ خاندان کے ساتھ رہا ہوں او ر آئندہ پھی ساتھ رہوں گا انشا اللہ 11ستمبر کو الیکشن میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے حلقہ کی عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ این اے 157کی ضمنی نشست پر سید علی موسی گیلانی کو کامیاب کرائیں جس پر سید یوسف رضا گیلانی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عوام کے دکھوں کا مداواتب ہی ہوسکتا ہے جب عوام اسمبلیوں میں جانے والے حقیقی عوامی نمائندوں کی سپورٹ کریں کیونکہ عمران خان اور اس کی پارٹی کے اراکین نے جب اسمبلیوں میں نہیں جانا ہے تو وہ الیکشن کیوں لڑ رہے ہیں اسی لئے عوام اپنے حقیقی نمائندوں کو اسمبلیوں میں بھیجیں تاکہ وہ ان کے مسائل کے حل کے لئے حقیقی معنوں میں کردار ادا کریں کیونکہ سیاسی استحکام کے باعث ہی معاشی استحکام آسکتا ہے او ر ملک وقوم خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔پی ایل ایف کی طرف سے این اے 157کے انتخابات کے سلسلہ میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ سے سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان اور تحریک انصاف پر فارن فنڈنگ ثابت ہو چکی ہے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ لوگوں کو پاکستان کے نام پر کس نے لوٹا ان کے اپنے ارکان اسمبلی سوال کر رہے ہیں کہ جو دنیا بھر سے کروڑوں کے قرضے لئے گئے وہ کہاں خرچ ہوئے اس کا کوئی حساب نہیں عمران خان خود وزیر اعظم ہوں تو سب ٹھیک نہ ہوں تو عدلیہ سمیت تمام اداروں پر حملے اور غداری کے سرٹیفیکیٹ دینے شروع کر دیتے ہیں ملک میں بد امنی پھیلانے اور لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسانا کون سی حب الوطنی ہے اقتدار کے بغیر عمران خان کا دماغ کام نہیں کر رہا وہ کہتے ہیں کہ جو میں کہوں وہی سب کچھ ہے اسی کو آگے پھیلایا جائے چاہے وہ ملک کے خلاف ہی کیوں نہ ہو انہوں نے مذید کہا کہ ہم آج پھر کہہ رہے ہیں کہ ہم عدلیہ،آئین اور تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور ان کی حفاظت بھی کرنا جانتے ہیں این اے 157کا الیکشن پارلیمنٹ میں موجود اور جیت کر بھی پارلیمنٹ سے باہر بیٹھنے والوں کے درمیان ہے عوام کو چاہئیے کہ وہ ایسے امیدوار کو منتخب کریں جو اسمبلی میں جاکر ان کے مسائل حل کرا سکے این اے 157میں پی ایل ایف اور کارکن اہم کردار ادا کر سکتے ہیں یہ الیکشن صرف پیپلز پارٹی کا نہیں بلکہ پی ڈی ایم کا ہے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے کارکن بھی اپنا رول ادا کریں تقریب سے ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ، پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدرشیخ غیاث الحق،جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ملتان ملک ارشد حسین بھٹی،خواجہ رضوان عالم، خواجہ نور مصطفے،خورشید ملک،فیروزہ فیض،چوہدری سلیم انصاری، مخدوم معشوق علی شاہ نے بھی خطاب کیا تقریب میں حلقہ کے وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔