جرمن تنظیم کے وفد نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسی کا دورہ کیا
لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں جرمن بین الاقوامی تنظیم فریڈرک نومن فاؤنڈیشن فار فریڈم کے وفد کا دورہ۔ایف این ایف کی کنٹری ہیڈ برگٹ لم نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا سے ملاقات کی ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے یونیورسٹی میں مختلف منصوبوں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بتایا۔ ڈاکٹر بشریٰ مرزا اور برگٹ لم نے جرمن یونیورسٹیز کے ساتھ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے جاری منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا کا کہنا تھا کہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور ایف این ایف کے درمیان مستقبل میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کے شعبہ جات میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، انجینئرنگ، میڈیا لٹریسی و دیگر شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانا شامل ہے۔ برگٹ لم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی مثالیں زندگی کے ہر شعبے میں موجود ہیں قیادت اور انتظامی مہارت کی موثر تربیت کے لیے ان کو ہماری نوجوان نسل کے ساتھ شیئر کیا جانا چاہیے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، شعبہ ہسٹری کی سربراہ ڈاکٹر سمیرا نورین سمیت پروفیسرز، ڈائریکٹر ڈی ایف ڈی آئی اور سوشل سائنسز کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔بر گٹ لم اور ایف این ایف کے وفد نے کامیاب دورے کے انعقاد پر ڈاکٹر سمیرا نورین کا شکریہ ادا کیا