پنجاب یونیورسٹی میں 75ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں پروگرام
لاہو(رلیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین،سینئر استاد غازی محمد عبداللہ، فیکلٹی ممبران، ملازمین اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر محبوب حسین نے پاکستان کے ابتدائی آئینی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح پاکستان میں پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔غازی محمد عبداللہ نے ہندوستانی مسلمانوں کو پاکستان حاصل کرنے کے لیے درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے طلباء کونصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک الگ قوم کے طور پر مسلم شناخت اور شعور کا جائزہ لیں جس نے ہندوستان کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پرابن خلدون سوسائٹی کے صدر محمد یاسر خان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔