بہاولپور میں گیس بندش کیخلاف کے خواتین کا احتجاجی مظاہرہ،روڈ بلاک
بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) اختر کالونی کی رہائشی خواتین نے مین حاصلپور روڑ بلاک کر کے محکمہ سوئی ناردرن گیس ملازمین کیخلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا خواتین نے کہا عرصہ تین ماہ سے بغدادالجد اختر کالونی (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
اور چک 9 بی سی میں سوئی گیس بالکل نہیں آ رہے جس وجہ سے گھر کا کھانا بنانا بھی انتہائی مشکل ہو چکا ہے انہوں نے کہا مہنگائی کے اس دور میں کھر کا کھانا لکڑیوں اور ایل پی جی گیس پر بنانا پڑتا ہے اس کے باوجود محکمہ سوئی ناردرن والے سوئی گیس کا بل روٹین سے بھی زیادہ بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کہا خواتین کا گھروں سے باہر آنا حکومت اور محکموں کی نااہلی ہے اگر شہریوں کو انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے سہولیات پوری ملیں تو کبھی بھی شہری اپنے مطالبات کیلئے گھروں سے باہر نا نکلیں انکا مزید کہنا تھا حکمران اور متعلقہ ادارے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سوئی گیس کی مکمل طرح فراہمی کو یقینی بنائیں ورنہ احتجاج کے دائرہء کار کو وسیع کر دیا جائیگا۔