قلم دوست تنظیم کے زیر اہتمام جشن آزادی مشاعرہ 

 قلم دوست تنظیم کے زیر اہتمام جشن آزادی مشاعرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)ہاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر قلم دوست تنظیم کے زیر اہتمام جشن آزادی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیااس مشاعرہ کی صدارت توقیر احمد شریفی۔مہمان خصوصی فاروق امجد میر تھے۔ نظامت ناہید اقرار اور رابعہ رحمان نے انجام دی۔مہمانان اعزاز میں اکرم سحر فارانی،افضل پارس،ڈاکٹر دانش عزیز،ڈاکٹر اختر سندھو (قلم دوست تنظیم کے صدر(ڈاکٹر دانش عزیز)آفتاب جاوید،جی اے نجم،شرجیل،افرا شوکت شامل ہیں۔ پروگرام کی نظامت ناہید اقرار  اور رابعہ رحمان نے کی۔ جشن آزادی مشاعرے کے صدر توقیر شریفی نے خوبصورت کلام سنایا۔مہمان خصوصی فاروق امجد میر نے کچھ سوشل ایشو کے حوالے سے مفید بات چیت کی۔چیئر پرسن ایثار رانا  نے پاکستان  کی سالگرہ پر ایک کالم سنایا جس میں وہ پاکستان سے بات چیت کر رہے تھے۔قلم دوست تنظیم کے تحت علمی اور ادبی ہروگرام کا انعقاد ہوتا رہتاہے۔قلم دوست تنظیم ہمیشہ علمی سرگرمیوں کے لیے کوشاں رہتی ہے۔پروگرام  کے آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لیے دْعا کی گئی۔