جماعت اسلامی وطن عزیز کی انقلابی تحریک ہے،دردانہ صدیقی
لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی ایک انقلابی تحریک ہے جو نظریہ پاکستان کی عملی تعبیر کے حصول کے لئے سرگرم عمل ہے -جماعت اسلامی جمہوری نظام اورآزادی انسانیت کا احترام کرتے ہوئے فرد اور معاشرے کی اصلاح کے لئے جدوجہد کر رہی ہے تاکہ اسلامی معاشرے کی تشکیل کا فریضہ انجام دیاجا سکے ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی،،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیراطارق ثمینہ سعید،امور خارجہ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق،صدر لاہور ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے جماعت اسلامی کے یوم تاسیس پر اپنے خصوصی مشترکہ بیان میں کیا-
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قرآن و سنت کو دستور حیات مانتے ہوئے اسلامی قوانین کو زندگی کا لائحہ عمل تصور کرتی ہے - اور قرآن و سنت کے احکامات کو ہی ریاست کا بنیادی دستور تصور کرتی ہے جس کی روشنی میں مملکت کے جملہ امور کی انجام دہی لازم ہے -جماعت اسلامی ملک میں کرپشن کے خاتمے کا عزم رکھتی ہے اور سود کو کسی بھی اسلامی ریاست کے لئے زہر قاتل تصور کرتی ہے جماعت اسلامی اقتدار کی متقلی کے شوراء نظام پر یقین رکھتی ہے اورموروثی سیاست و نظام حکومت کو قابل نفرت گردانتی ہے -