سکول ایجوکیشن کے مسائل حل کرنے کیلئے سرگرم ہیں،مراد راس
لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سی ای اوز کانفرنس کی صدارت کی اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ کام کے حولے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مراد راس نے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب سے جْڑے ہر فرد کو اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی اور کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کیلئے بروقت تنخواؤں کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ آج محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب مکمل طور پر ڈیجیٹلائیز ہو چکا ہے جو چند سال پہلے تک خواب لگتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے ادارے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں ویڈیو کانفرنس کرنے کی سہولت بھی موجود نہیں تھی۔ مراد راس نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے موثر اور جامع استعمال سے شفافیت کا عمل یقینی بنتا ہے جو مسلم لیگ(ن) جیسی کرپٹ جماعتوں کو گوارہ نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں آج بھی اْسی رفتار سے کام کرنا ہے جس رفتار سے ہم کرتے آئے ہیں تب ہی بہتر نتائج کا حصول ممکن ہے۔