کسان اتحاد کی مطالبات منظوری کیلئے احتجاجی  ریلی، نعرے بازی

کسان اتحاد کی مطالبات منظوری کیلئے احتجاجی  ریلی، نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میاں چنوں (نمائندہ پاکستان) پاکستان کسان اتحاد رجسٹرڈ کی جانب سے کسانوں کے حقوق اور مطالبات کیلئے شہر بھر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی،احتجاجی ریلی ٹی چوک میاں چنوں سے شروع ہو کر کلمہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی،ریلی میں کسان  پیدل،موٹر (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
سائیکل،رکشوں اور ٹر یکٹر ٹرالیوں پر سوارتھے،کسانوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی عدم دلچسپی سے شعبہ زراعت تباہ ہوگیا ہے،کسان جعلی زرعی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں،کسان رہنماں کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسانوں پر بے جا ٹیکس لگا کر کسانوں کی زندگی اجیر ن بنا دی ہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومت کی زراعت پر عدم دلچسپی کی وجہ سے کسان رل رہا ہے۔