نشتر، دومریضوں میں کورونا وائرس  کی تصدیق، چار کی رپورٹس کا انتظار

نشتر، دومریضوں میں کورونا وائرس  کی تصدیق، چار کی رپورٹس کا انتظار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(وقائع نگار))نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مریضوں میں ہی کورونا مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ زیر علاج چار مریضوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔اموات کی مجموعی تعداد 945 تک رہی ہے۔تفصیل کے مطابق  نشتر ہسپتال میں (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  کورونا مرض کی وجہ سے کوئی بھی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔یوں یکم اپریل 2020  سے لیکر  25 اگست 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 945  رہی ہے نشتر ہسپتال میں اس وقت  کورونا کے شبہ  میں 04 مریض زیر علاج ہیں جبکہ دو مریضوں میں کورونا مرض کی تصدیق ہوئی ہے ۔کورونا مریضوں کے لئے  مختص  24 وینٹی لیٹرز میں سے 24 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 50 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  40 خالی ہیں.اب تک نشتر ہسپتال میں 10 ہزار 55 مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے۔جس میں سے 2 ہزار 09 سو 96 مریضوں کے ٹیسٹ رپورٹس پازیٹو آئی ہے