سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائیگی، کامرا ن علی افضل
راجن پور، جام پور(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پنجاب حکومت تمام وسائل بروکار لائے گی۔ ضلع انتظامیہ کو سیلاب کی تبائی سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعلی پنجاب جلد اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل خان نے دورہ را جن پو ر۔ روجھان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر۔کمشنر ڈیرہ عثمان انور۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور اے ڈی سی جی محمد صفات اللہ خان۔ سیکرٹری ایری گیشن پنجاب ڈی پی او راجن پور۔ودیگر محکموں کے ا(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
فسران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہر ممکن وسائل بروکار لائے گی۔ تمام متاثرین کی بحالی تک سروس جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپ میں جاکرکے سہولیات کا جائزہ لیا۔ اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ میں ہدایت کی ریسکو کے علاوہ محکمہ صحت متاثرین کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کریں۔ بعدازاں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے ریونیوحکام کو سروے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور ٹیمیں سروے کرکے مکمل رپورٹ دیں گے جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب ڈیرہ۔ راجن پور کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔ علاوہ ازیں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے امداد کا اعلان قبل ازیں کر دیا گیا تھا۔۔