ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید  9 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

 ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید  9 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید 9 کروڑ ڈالر سے زائد کمی ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 اگست تک 13 ارب 52 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 8 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں اور 7 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر ا?گئے ہیں۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 43 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5.71 ارب ڈالر  ہوگئے ہیں۔

 زر مبادلہ 

مزید :

صفحہ اول -