مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فورسز نے 3نوجوانوں کو شہید کردیا
سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3کشمیریوں کو شہید کردیا،کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے اڑی کے علاقے میں 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،نوجوانوں کو نام نہاد سیکورٹی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا،بھارتی فوجیوں نے اڑی اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرلیا،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کرلوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین سے بدتمیزی کی،اڑی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی،قابض بھارتی فورسز نے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، اڑی اور قریبی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔
نوجوان شہید