الیکشن کمیشن ملازمین نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک دن کی تنخواہیں عطیہ کردیں
اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ملازمین کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے تنخواہیں عطیہ کردیں گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں حالیہ طوفانی بارشیں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن کے گریڈ 7 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ عطیہ کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی 2 دن کی تنخواہ کا عطیہ کی ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے بھی 2 دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کردی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دکھ اور سانحے کی اس گھڑی میں الیکشن کمیشن قوم کے ساتھ برابر شریک ہے۔
تنخواہیں عطیہ