ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سیلاب  متاثرین کے ریلیف پیکج کی نگرانی کریں،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سیلاب  متاثرین کے ریلیف پیکج کی نگرانی کریں،چیف جسٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو سیلاب متاثرین کے ریلیف پیکج کی نگرانی کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف پیکج کی منصفانہ تقسیم سے متعلق رپورٹ تیار کی جائے اور  روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سندھ ہائی کورٹ ارسال کی جائے۔خیال رہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ بھی بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے۔سیلاب کے باعث لاکھوں افراد مشکلات کا شکار ہیں اور کھڑی فصلیں ریلے میں بہہ گئی ہیں۔

 چیف جسٹس

مزید :

صفحہ اول -