ن لیگ کا نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

ن لیگ کا نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(نامہ نگار)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وطن واپسی پر ضمانت سے متعلق اپنی قانونی ٹیم سے وطن واپسی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی  قانونی ٹیم نے میاں نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل نااہلی، سزائیں اور دیگرمقدمات کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا مسلم لیگ (ن)کے قائد نے اپنی قانونی ٹیم کو اس ضمن میں گرین سگنل بھی دے دیا نواز شریف کی ہدایات ملنے کے بعد وکلاء کی ٹیم بہت جلد عدالت میں رٹ پٹیشنزدائر کریں گی، وکلاء عدالت سے نواز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کے حوالے سے بھی عدالت سے رجوع کریں گے۔
ن لیگ فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -