گستاخ بی جے پی کارکن کی رکنیت معطل، حیدرآباد سے گرفتار

گستاخ بی جے پی کارکن کی رکنیت معطل، حیدرآباد سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) گستاخانہ بیان دینے والے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن ٹی راجا سنگھ کو بھارت کے شہر حیدر آباد سے پھر گرفتار کرلیا گیا۔گستاخانہ بیان کیخلاف حیدرآباد میں 2 روز سے مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے جہاں پولیس نے پْرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا۔دو روز پہلے بی جے پی رکن ٹی راجا سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، مسلمانوں کے احتجاج پر راجا سنگھ کو منگل کو بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی مقامی عدالت نے راجا سنگھ کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی راجا سنگھ کی رکنیت معطل کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی راجا سنگھ کے گستاخانہ بیان کے بعد سے حیدرآباد میں کشیدگی برقرار ہے اور شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس کی جانب سے پْرامن مظاہرین پر بدترین تشدد کیا گیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے 10 سے زیادہ نوجوان زخمی ہو گئے۔دو روز پہلے بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا،تاہم انہیں کچھ ہی دیر بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ اس اقدام کیخلاف بھارتی مسلما نوں نے مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ 
پولیس تشدد

مزید :

صفحہ اول -